❮
❯
حدیث نمبر: 170
قَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ: ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَزِيدَ ، ثَنَا هَاشِمُ بْنُ يَزِيدَ السَّعْدِيُّ، عَنْ نَهْشَلِ بْنِ سَعِيدٍ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ مُزَاحِمٍ، قَالَ: "قَالَ ابْنُ عُمَرَ: يَا نَافِعُ، أَدْنِنِي مِنْ سَبِيلِ الْحَاجِّ - قَالَ: وَذَلِكَ بَعْدَ ضَعْفِ بَصَرِهِ - فَفَعَلَ، فَنَظَرَ إِلَى أَصْحَابِ الْمَحَامِلِ، فَقَالَ: رَحِمَكُمُ اللَّهُ مَا أَنْعَمَكُمْ، ثُمَّ نَظَرَ إِلَى أَصْحَابِ الْجَوَالِيقِ السُّودِ عَلَيْهَا الرِّحَالُ، فَقَالَ: أَنْتُمُ الْحَاجُّ لَعَلِّي لَا أَلْقَاكُمْ بَعْدَ عَامِي هَذَا، فَاسْمَعُوا مِنِّي حَدِيثًا أُحَدِّثُكُمُوهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَهْلُ قِبْلَتِنَا مُؤْمِنُونَ، لَا يُخْرِجُهُمْ مِنَ الْإِيمَانِ إِلَّا الْبَابُ الَّذِي دَخَلُوا فِيهِ " .
ترجمہ

سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے نافع رحمہ اللہ سے فرمایا: ”اے نافع! مجھے حاجیوں کے راستے کے قریب کر دو“، راوی بیان کرتے ہیں کہ یہ ان کی بینائی کمزور ہونے کے بعد کا واقعہ ہے، پس انہوں نے ایسا ہی کیا، پھر سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ہودج اور عمدہ سواریوں والوں کو دیکھا تو فرمایا: «رَحِمَكُمُ اللَّهُ» ”اللہ تم پر رحم فرمائے، تم کتنے ہی آرام و راحت میں ہو“، پھر انہوں نے ان لوگوں کی طرف دیکھا جو سیاہ ٹاٹ کے تھیلوں (گدڑیوں) والے تھے اور ان پر کجاوے لدے تھے، تو فرمایا: ”اصل حاجی تو تم ہو، شاید اس سال کے بعد میں تم سے نہ مل سکوں، لہذا مجھ سے وہ حدیث سن لو جو میں تمہیں رسول اللہ ﷺ کے حوالے سے سناتا ہوں“، رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ہمارے قبلہ کی طرف رخ کرنے والے (اہلِ قبلہ) مومن ہیں، انہیں ایمان سے کوئی چیز خارج نہیں کرتی سوائے اس دروازے کے جس سے وہ اس میں داخل ہوئے تھے۔“

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الإيمان / حدیث: 170
درجۂ حدیث محدثین: إسناده شديد الضعف؛ لترك نهشل بن سعيد