إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب النوافل— نوافل کا بیان۔
باب الصلاة قبل المغرب وبعدها وبعد العشاء وغير ذلك باب: مغرب سے پہلے اور بعد، اور عشاء کے بعد نماز وغیرہ کا بیان۔
حدیث نمبر: 1682
وَعَنْ عُبَيْدٍ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "أَنَّهُ سُئِلَ: أَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُ بِالصَّلَاةِ بَعْدَ الْمَكْتُوبَةِ؟ قَالَ: بَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَالْبَيْهَقِيُّ فِي سُنَنِهِ بِسَنَدٍ ضَعِيفٌ؛ لِجَهَالَةِ التَّابِعِيِّ.ترجمہ
رسول اللہ ﷺ کے آزاد کردہ غلام سیدنا عبید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان سے دریافت کیا گیا: ”کیا رسول اللہ ﷺ فرائض کے بعد (نفل) نماز ادا کرنے کا حکم دیا کرتے تھے؟“ تو انہوں نے فرمایا: ”مغرب اور عشاء کے درمیانی وقت میں۔“ اسے امام مسدد، امام احمد بن حنبل اور امام بیہقی نے اپنی سنن میں روایت کیا ہے، تاہم اس کی سند تابعی راوی کے مجہول ہونے کی بنا پر ضعیف ہے۔