❮
❯
حدیث نمبر: 1681
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - رَفَعَهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ بَعْدَ رَكْعَتَيِ الْمَغْرِبِ قَرَأَ فِي كُلِّ رَكْعَةٍ فَاتِحَةَ الْكِتَابِ وَ ( قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ ) خَمْسَ عَشْرَةَ مَرَّةً جَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَقِيلَ لَهُ: هَذَا مِنَ الصِّدِّيقِينَ. فَيَجُوزُهُمْ، فَيُقَالُ: هَذَا مِنَ الشُّهَدَاءِ. فَيَجُوزُهُمْ، فَيُقَالُ: هَذَا مِنَ النَّبِيِّينَ. فَيَجُوزُهُمْ، فَيُقَالُ: هَذَا مِنَ الْمَلَائِكَةِ. فَيَجُوزُهُمْ، وَلَا يُحْجَبُ حَتَّى يَنْتَهِيَ إِلَى عَرْشِ الرَّحْمَنِ".
رَوَاهُ الْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
وَقَالَ شَيْخُنَا أَبُو الْفَضْلِ: هَذَا مَتْنٌ مَوْضُوعٌ.
ترجمہ

سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے مغرب کی دو رکعتوں (سنتوں) کے بعد دو رکعتیں اس طرح ادا کیں کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ اور پندرہ مرتبہ ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾ پڑھی، وہ قیامت کے دن آئے گا تو اس کے بارے میں کہا جائے گا: یہ صدیقین میں سے ہے، پس وہ ان سے آگے گزر جائے گا، پھر کہا جائے گا: یہ شہدا میں سے ہے، پس وہ ان سے بھی آگے بڑھ جائے گا، پھر کہا جائے گا: یہ انبیاء میں سے ہے، پس وہ ان سے بھی آگے نکل جائے گا، پھر کہا جائے گا: یہ فرشتوں میں سے ہے، پس وہ ان سے بھی آگے گزر جائے گا اور اس کے لیے کوئی حجاب نہیں ہوگا یہاں تک کہ وہ عرشِ رحمن تک پہنچ جائے گا“۔ اس حدیث کو حارث بن ابی اسامہ نے حسن بن قتیبہ سے روایت کیا ہے اور وہ متروک راوی ہے، نیز ہمارے شیخ ابو الفضل فرماتے ہیں کہ یہ متن من گھڑت (موضوع) ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب النوافل / حدیث: 1681
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف جدًا
تخریج حدیث «رواه الحارث بن أبي أسامة عن الحسن بن قتيبة، وهو متروك»