إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب النوافل— نوافل کا بیان۔
باب الصلاة قبل المغرب وبعدها وبعد العشاء وغير ذلك باب: مغرب سے پہلے اور بعد، اور عشاء کے بعد نماز وغیرہ کا بیان۔
حدیث نمبر: 1678
وَعَنْ رَاشِدِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ: "أَشْهَدُ عَلَى خَمْسَةٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِمَّنْ بَايَعَ تَحْتَ الشَّجَرَةِ أَنَّهُمْ كَانُوا يُصَلُّونَ رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْمَغْرِبِ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ وَالْبَيْهَقِيُّ فِي سُنَنِهِ.ترجمہ
راشد بن یسار بیان کرتے ہیں کہ ”میں رسول اللہ ﷺ کے ان پانچ جلیل القدر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے متعلق گواہی دیتا ہوں جنہوں نے بیعتِ رضوان کی سعادت حاصل کی تھی کہ وہ نمازِ مغرب سے قبل دو رکعتیں ادا کیا کرتے تھے“۔ اس حدیث کو امام مسدد اور امام بیہقی نے اپنی سنن میں روایت کیا ہے۔