إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب النوافل— نوافل کا بیان۔
باب الصلاة قبل المغرب وبعدها وبعد العشاء وغير ذلك باب: مغرب سے پہلے اور بعد، اور عشاء کے بعد نماز وغیرہ کا بیان۔
حدیث نمبر: 1677
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي الْهُذَيْلِ قَالَ: "دَعَوْتُ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى مَنْزِلِي، فَلَمَّا أَذَّنَ مُؤَذِّنُ الْمَغْرِبِ قَامَ فَصَلَّى، فَسَأَلْتُهُ عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَ: كَانَ أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ يُصَلِّيهِمَا".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.ترجمہ
عبداللہ بن ابی الہذیل بیان کرتے ہیں کہ ”میں نے نبی کریم ﷺ کے صحابہ میں سے ایک بزرگ کو اپنے گھر دعوت پر بلایا، چنانچہ جب مغرب کے مؤذن نے اذان دی تو وہ (نفل نماز کے لیے) کھڑے ہوئے اور نماز ادا کی، میں نے ان سے اس کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا کہ ”سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ یہ دو رکعتیں (مغرب کے فرضوں سے قبل) پڑھا کرتے تھے“۔“ اسے امام مسدد نے روایت کیا ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔