إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب النوافل— نوافل کا بیان۔
باب صلاة التطوع في البيت وما جاء في صلاة النافلة باب: گھر میں نفل نماز پڑھنے کا بیان، اور نفل نماز کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 1648
وَعَنْ صُهَيْبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "صَلَاةُ الرَّجُلِ تَطَوُّعًا حَيْثُ لَا يَرَاهُ النَّاسُ تَعْدِلُ صَلَاتَهُ عَلَى أَعْيُنِ النَّاسِ خَمْسًا وَعِشْرِينَ دَرَجَةً".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ.ترجمہ
سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”آدمی کی ایسی نفل نماز جسے لوگ نہ دیکھ رہے ہوں، لوگوں کے سامنے (نمایاں ہو کر) پڑھی جانے والی نماز کے مقابلے میں پچیس درجے زیادہ فضیلت رکھتی ہے۔“ اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام صراحت کے ساتھ ذکر نہیں کیا گیا۔