إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب النوافل— نوافل کا بیان۔
باب صلاة التطوع في البيت وما جاء في صلاة النافلة باب: گھر میں نفل نماز پڑھنے کا بیان، اور نفل نماز کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 1647
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "صَلُّوا فِي بُيُوتِكُمْ، وَلَا تَجْعَلُوهَا قُبُورًا".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ وَأَبُو يَعْلَى وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَأَصْلُهُ فِي الصَّحِيحَيْنِ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ عُمَرَ ، وَفِي مُسْلِمٍ مِنْ حَدِيثِ جَابِرٍ، وَابْنِ خُزَيْمَةَ مِنْ حَدِيثِ أَبِي سَعِيدٍ. ترجمہ
سیدنا زید بن خالد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم اپنی نمازیں اپنے گھروں میں بھی ادا کیا کرو اور انہیں قبرستان نہ بناؤ۔“ اسے امام ابوبکر بن ابی شیبہ، عبد بن حمید، ابو یعلیٰ اور احمد بن حنبل نے روایت کیا ہے، جبکہ اس حدیث کی اصل صحیحین میں سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کی روایت سے، صحیح مسلم میں سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے اور ابن خزیمہ میں سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ کی مروی حدیث سے ثابت ہے۔