إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب النوافل— نوافل کا بیان۔
باب صلاة التطوع في البيت وما جاء في صلاة النافلة باب: گھر میں نفل نماز پڑھنے کا بیان، اور نفل نماز کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 1649
وَعَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "صَلُّوا فِي بُيُوتِكُمْ وَلَا تَتَّخِذُوهَا قُبُورًا، وَلَا تَتَّخِذُوا بَيْتِيَ عِيدًا، صَلُّوا عَلَيَّ وَسَلِّمُوا؛ فَإِنَّ صَلَاتَكُمْ وَسَلَامَكُمْ يَبْلُغُنِي أَيْنَمَا كُنْتُمْ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَتَقَدَّمَ حَدِيثُ عُمَرَ فِي كِتَابِ الْحَيْضِ.ترجمہ
سیدنا حسن بن علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم اپنے گھروں میں (نفل) نماز ادا کیا کرو اور انہیں قبرستان نہ بناؤ، اور میرے گھر کو میلے کی جگہ نہ بناؤ، اور مجھ پر درود و سلام بھیجا کرو کیونکہ تمہارا درود و سلام مجھ تک پہنچ جاتا ہے خواہ تم جہاں کہیں بھی ہو“۔ اسے امام ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے، اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی حدیث کتاب الحیض میں پہلے گزر چکی ہے۔