إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب صلاة الاستسقاء— نمازِ استسقاء (بارش طلب کرنے) کا بیان۔
باب كراهة الاستسقاء بالأنواء باب: ستاروں (انواء) کے ذریعے بارش طلب کرنے کی کراہت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1627
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ مُعَاوِيَةَ اللَّيْثِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "يُصْبِحُ النَّاسُ مُجْدِبِينَ فَيَأْتِيهِمُ اللَّهُ بِرِزْقٍ مِنْ عِنْدِهِ فَيُصْبِحُونَ مُشْرِكِينَ، فَيَقُولُونَ: مُطِرْنَا بِنَوْءِ كَذَا وَكَذَا".
رَوَاهُ الطَّيَالِسِيُّ وَعَنْهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ بِسَنَدٍ حَسَنٍ.ترجمہ
سیدنا معاویہ بن معاویہ لیثی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”لوگ قحط زدہ حالت میں صبح کرتے ہیں، پھر اللہ تعالیٰ انہیں اپنی جناب سے رزق (بارش) عطا فرماتا ہے تو وہ (اس نعمت کے باوجود) شرک کرنے لگتے ہیں اور یہ کہتے ہیں کہ: ہم پر فلاں فلاں ستارے کے اثر سے بارش ہوئی ہے۔“ اسے طیالسی نے اور ان کے واسطے سے امام احمد بن حنبل نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔