إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الإيمان— ایمان کا بیان۔
باب ما جاء في النصح واتهام الرأي على الدين وكيف يتم إيمان المرء باب: خیرخواہی، دین کے معاملے میں اپنی رائے کو متہم سمجھنے اور آدمی کا ایمان کیسے مکمل ہوتا ہے، اس کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 160
قَالَ: وَثَنَا الْهُذَيْلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْجُمَّانِيُّ ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الزُّهْرِيُّ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " تَعْمَلُ هَذِهِ الْأُمَّةُ بُرْهَةً بِكِتَابٍ، ثُمَّ تَعْمَلُ بُرْهَةً بِسُنَّةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ تَعْمَلُ بِالرَّأْيِ، فَإِذَا عُمِلَ بِالرَّأْيِ فَقَدْ ضَلُّوا وَأَضَلُّوا" .ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یہ امت ایک عرصہ تک کتاب اللہ کے مطابق عمل کرے گی، پھر ایک مدت تک رسول اللہ ﷺ کی سنت پر عمل پیرا رہے گی، پھر وہ اپنی رائے پر عمل کرنے لگے گی، پس جب (کتاب و سنت کو چھوڑ کر محض) رائے پر عمل کیا جائے گا تو وہ خود بھی گمراہ ہو جائیں گے اور دوسروں کو بھی گمراہ کریں گے۔“