❮
❯
حدیث نمبر: 159
قَالَ: وَثَنَا أَبُو مُوسَى، ثَنَا يُونُسُ - يَعْنِي (ابْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ - الْعُمَيْرِيَّ، أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ )، ثَنَا مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ، ثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنْ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "اتَّهِمُوا الرَّأْيَ عَلَى الدِّينِ، فَلَقَدْ رَأَيْتُنِي أَزَادُ عَلَى أَمْرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا آلُو عَنِ الْحَقِّ، وَذَاكَ يَوْمَ أَبِي جَنْدَلٍ وَالْكِتَابُ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَهْلِ مَكَّةَ، فَقَالَ: اكْتُبُوا: بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. فَقَالُوا: تَرَانَا إِذًا قَدْ صَدَّقْنَاكَ بِمَا تَقُولُ، وَلَكِنِ اكْتُبْ: بِاسْمِكَ اللَّهُمَّ. قَالَ: فَرَضِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبَيْتُ عَلَيْهِمْ حَتَّى قَالَ: يَا عُمَرُ، تَرَانِي قَدْ رَضِيتُ وَتَأْبَى؟! قَالَ: فَرَضِيتُ " .
ترجمہ

سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”دین کے معاملے میں اپنی ذاتی رائے کو متہم (ناقص) سمجھو؛ میں نے خود کو دیکھا کہ میں رسول اللہ ﷺ کے حکم کے سامنے اپنی رائے پر اصرار کر رہا تھا حالانکہ میں حق کی تلاش میں کوئی کسر نہیں چھوڑتا تھا، اور یہ واقعہ سیدنا ابو جندل رضی اللہ عنہ والے دن کا ہے جب صلح نامہ رسول اللہ ﷺ اور اہل مکہ کے درمیان (لکھنے کے لیے) پیش تھا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”لکھو: «بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ» ”اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان، بہت رحم کرنے والا ہے““، اس پر انہوں نے کہا: اگر ہم (یہ عبارت لکھ لیں) تو گویا ہم نے آپ کی لائی ہوئی بات کی تصدیق کر دی، بلکہ آپ یہ لکھیں: «بِاسْمِكَ اللَّهُمَّ» ”اے اللہ! تیرے ہی نام کے ساتھ“، تو رسول اللہ ﷺ (صلح کی خاطر) اس پر راضی ہو گئے لیکن میں نے ان مشرکین کی بات ماننے سے انکار کر دیا، یہاں تک کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے عمر! تم دیکھ رہے ہو کہ میں راضی ہو چکا ہوں اور تم (اب بھی) انکار کر رہے ہو؟!“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ (یہ سن کر) میں بھی راضی ہو گیا۔“

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الإيمان / حدیث: 159
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف؛ لعنعنة مبارك بن فضالة