إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب قصر الصلاة— نماز قصر کرنے کا بیان۔
باب الجمع بين الصلاتين في السفر بأذان وإقامة باب: سفر میں اذان اور اقامت کے ساتھ دو نمازیں جمع کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1581
وَعَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - : "أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُؤَخِّرُ الظُّهْرَ وَيُعَجِّلُ الْعَصْرَ، وَيُؤَخِّرُ الْمَغْرِبَ وَيُعَجِّلُ الْعِشَاءَ فِي السَّفَرِ".
(رَوَاهُ) ابْنُ أَبِي عُمَرَ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
وَأَبُو يَعْلَى وَلَفْظُهُ: "كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي أَسْفَارِهِ يَصُومُ وَيُفْطِرُ، وَيُؤَخِّرُ الظُّهْرَ وَيُعَجِّلُ الْعَصْرَ، وَيُؤَخِّرُ الْمَغْرِبَ وَيُعَجِّلُ الْعِشَاءَ".ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”نبی کریم ﷺ دورانِ سفر ظہر کی نماز میں تاخیر فرماتے اور عصر کی نماز جلدی ادا کرتے، اسی طرح مغرب میں تاخیر فرماتے اور عشاء کی نماز جلدی ادا فرماتے تھے۔“ اس حدیث کو ابن ابی عمر نے روایت کیا ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔ نیز امام ابو یعلیٰ کی روایت کے الفاظ یہ ہیں کہ ”رسول اللہ ﷺ اپنے اسفار میں روزہ رکھتے بھی تھے اور (کبھی) نہیں بھی رکھتے تھے، اور ظہر کی نماز میں تاخیر فرماتے اور عصر کی نماز جلدی ادا کرتے، اور مغرب میں تاخیر فرما کر عشاء کی نماز جلد ادا فرماتے تھے۔“