إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب قصر الصلاة— نماز قصر کرنے کا بیان۔
باب الجمع بين الصلاتين في السفر بأذان وإقامة باب: سفر میں اذان اور اقامت کے ساتھ دو نمازیں جمع کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1577
وَعَنِ الْأَشْعَثِ بْنِ سُلَيْمٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: "أَقْبَلْتُ مَعَ ابْنِ عُمَرَ مِنْ عَرَفَاتٍ إِلَى الْمُزْدَلِفَةِ فَلَمْ يَكُنْ يَفْتُرُ مِنَ التَّكْبِيرِ وَالتَّهْلِيلِ حَتَّى أَتَيْنَا الْمُزْدَلِفَةَ فَأَذَّنَ وَأَقَامَ أَوْ أَمَرَ إِنْسَانًا فَأَذَّنَ وَأَقَامَ، وَصَلَّى بِنَا الْمَغْرِبَ ثَلَاثَ رَكَعَاتٍ، ثُمَّ الْتَفَتَ إِلَيْنَا فَقَالَ: الصَّلَاةَ. فَصَلَّى بِنَا الْعِشَاءَ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ دَعَا بِعَشَائِهِ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ .ترجمہ
سلیم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ”میں سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ہمراہ عرفات سے مزدلفہ کی طرف روانہ ہوا تو آپ مسلسل تکبیر اور تہلیل پکارتے رہے اور اس میں ذرا برابر بھی سستی نہیں کی یہاں تک کہ ہم مزدلفہ پہنچ گئے، وہاں پہنچ کر آپ نے خود اذان اور اقامت کہی یا کسی شخص کو حکم دیا تو اس نے اذان و اقامت کہی، پھر ہمیں مغرب کی تین رکعات پڑھائیں، اس کے بعد ہماری طرف متوجہ ہو کر فرمایا: ”نماز (کے لیے کھڑے ہو جاؤ)۔“ چنانچہ ہمیں عشاء کی دو رکعات پڑھائیں اور پھر اپنا رات کا کھانا طلب فرمایا۔“ اسے امام مسدد نے روایت کیا ہے۔