إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجمعة— جمعہ کا بیان۔
باب الزحام يوم الجمعة وفيمن أدرك من الجمعة ركعة وفيمن نام حتى كادت تفوته وفي القيلولة بعد الجمعة باب: جمعہ کے دن بھیڑ، جمعہ کی ایک رکعت پانے والے، اس شخص جو سویا رہا یہاں تک کہ جمعہ فوت ہونے کے قریب ہو گیا، اور جمعہ کے بعد قیلولہ کا بیان۔
حدیث نمبر: 1554
وَعَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: "كَانَ سَعْدٌ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - يَقِيلُ بَعْدَ الْجُمُعَةِ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ مَوْقُوفًا بِسَنَدِ الصَّحِيحِ.ترجمہ
مصعب بن سعد رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ”سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد دوپہر کا آرام (قیلولہ) کیا کرتے تھے“، اسے امام مسدد نے صحیح سند کے ساتھ موقوفاً روایت کیا ہے۔