إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجمعة— جمعہ کا بیان۔
باب التعجيل بصلاة الجمعة إذا دخل وقتها وما جاء في الكلام بعد نزول الخطيب من المنبر باب: وقت داخل ہوتے ہی نمازِ جمعہ جلدی ادا کرنے کا بیان، اور خطیب کے منبر سے اترنے کے بعد بات کرنے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 1546
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - "أَنَّهُ رَاحَ إِلَى الْجُمُعَةِ، فَلَمَّا زَالَتِ الشَّمْسُ خَرَجَ عَلَيْهِمْ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فَجَلَسَ عَلَى الْمِنْبَرِ، فَأَخَذَ الْمُؤَذِّنُ فِي أَذَانِهِ، فَلَمَّا سَكَتَ قَامَ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ بِسَنَدٍ صَحِيحٍ.ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”وہ جمعہ کی نماز کے لیے تشریف لے گئے، پس جب سورج ڈھل گیا تو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ لوگوں کے سامنے برآمد ہوئے اور منبر پر تشریف فرما ہوئے، چنانچہ مؤذن نے اذان دینا شروع کر دی، پھر جب وہ اذان سے فارغ ہو کر خاموش ہوا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان فرمائی“، اسے امام احمد بن منیع نے سندِ صحیح کے ساتھ روایت کیا ہے۔