إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجمعة— جمعہ کا بیان۔
باب الزينة والطيب والسواك يوم الجمعة باب: جمعہ کے دن زینت، خوشبو اور مسواک کا بیان۔
حدیث نمبر: 1505
عَنْ أُمِّ الْحُصَيْنِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: "رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ وَهُوَ (مُتَقَنِّعٌ) بِبُرْدَةٍ وَعَضَلَتُهُ تَرْتَجُّ".
رَوَاهُ الْحُمَيْدِيُّ بِإِسْنَادٍ صَحِيحٍ.
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، وَسَيَأْتِي فِي بَابِ لَبْسِ الْأَحْمَرِ.ترجمہ
سیدہ ام الحصین رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ بیان کرتی ہیں کہ ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو اس حال میں خطبہ دیتے ہوئے دیکھا کہ آپ ﷺ نے ایک چادر اوڑھ رکھی تھی اور (جوشِ خطابت کی وجہ سے) آپ ﷺ کے جسم کے مبارک پٹھے حرکت کر رہے تھے۔“ اسے امام حمیدی نے سندِ صحیح کے ساتھ روایت کیا ہے، اور اس کا ایک شاہد سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کی حدیث سے ہے جو عنقریب ’سرخ لباس پہننے کے باب‘ میں آئے گی۔