إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجمعة— جمعہ کا بیان۔
باب الرخصة في ترك غسل يوم الجمعة وما جاء فيمن اغتسل للجنابة والجمعة باب: جمعہ کے دن غسل ترک کرنے کی رخصت، اور جنابت اور جمعہ کے لیے غسل کرنے والے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
وَعَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "مَنْ تَوَضَّأَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَبِهَا وَنِعْمَتْ، وَهُوَ يُجْزِئُ عَنْهُ الْفَرِيضَةَ، وَمَنِ اغْتَسَلَ فَالْغُسْلُ أَفْضَلُ، وَهُوَ مِنَ السُّنَّةِ . رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ وَاللَّفْظُ لَهُ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِضَعْفِ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ، وَرَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ وَالْبَزَّارُ مِنَ هَذَا الْوَجْهِ دُونَ قَوْلِهِ: "وَهُوَ مِنَ السُّنَّةِ " .
وَرَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ وَالنَّسَائِيُّ وَابْنُ خُزَيْمَةَ وَابْنُ الْجَارُودِ مِنْ حَدِيثِ سَمُرَةَ بْنِ جُنُدُبٍ، وَأَبُو دَاوُدَ مِنْ حَدِيثِ عَائِشَةَ ، وَالْبَزَّارُ مِنْ حَدِيثِ جَابِرٍ وَأَبِي سَعِيدٍ .سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس شخص نے جمعہ کے دن وضو کیا تو اس نے (رخصت و سنت پر عمل کر کے) اچھا کیا اور یہ اس کی جانب سے فرض کی ادائیگی کے لیے کافی ہے، اور جس نے غسل کیا تو غسل کرنا زیادہ فضیلت والا عمل ہے، اور یہ سنت میں سے ہے۔“ اسے احمد بن منیع نے روایت کیا اور الفاظ انھی کے ہیں مگر یزید رقاشی کے ضعف کی وجہ سے اس کی سند ضعیف ہے، نیز امام ابو داؤد طیالسی اور بزار نے بھی اسی طریق سے اسے روایت کیا ہے البتہ ان کی روایت میں ”اور یہ سنت میں سے ہے“ کے الفاظ شامل نہیں ہیں؛ اس حدیث کو امام ابو داؤد، ترمذی، نسائی، ابن خزیمہ اور ابن الجارود نے سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ کی حدیث سے، امام ابو داؤد نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث سے اور امام بزار نے سیدنا جابر اور سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہما کی احادیث سے بھی روایت کیا ہے۔