إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجمعة— جمعہ کا بیان۔
باب الرخصة في ترك غسل يوم الجمعة وما جاء فيمن اغتسل للجنابة والجمعة باب: جمعہ کے دن غسل ترک کرنے کی رخصت، اور جنابت اور جمعہ کے لیے غسل کرنے والے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 1489
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - وَلَا أَعْلَمُهُ إِلَّا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "مَنْ تَوَضَّأَ فَبِهَا وَنِعْمَتْ، وَمَنِ اغْتَسَلَ فَالْغُسْلُ أَفْضَلُ " .
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ بِإِسْنَادٍ حَسَنٍ .ترجمہ
سیدنا عبدالرحمن بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے اور میرا یہی گمان ہے کہ انہوں نے اسے نبی کریم ﷺ سے ہی نقل کیا ہے کہ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے (جمعہ کے دن) وضو کیا تو اس نے اچھا کیا اور رخصت پر عمل کیا، اور جس نے غسل کیا تو غسل کرنا زیادہ بہتر اور افضل ہے۔“ اسے امام ابو داؤد طیالسی نے ایک حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔