إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب السهو— سجدۂ سہو کا بیان۔
كتاب السهو باب: سجدۂ سہو کا بیان۔
حدیث نمبر: 1458
وَعَنْ ضَمْضَمِ بْنِ جَوْسٍ قَالَ: "دَخَلْتُ عَلَى أَبِي هُرَيْرَةَ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَنْظَلَةَ وَهُمَا قَاعِدَانِ فِي الْمَسْجِدِ حِينَ زَالَتِ الشَّمْسُ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ حَنْظَلَةَ: صَلَّى بِنَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ صَلَاةَ الْمَغْرِبِ فَلَمْ يَقْرَأْ فِي الرَّكْعَةِ الْأُولَى شَيْئًا فَسَهَا، فَلَمَّا قَامَ فِي الرَّكْعَةِ الثَّانِيَةِ قَرَأَ بِأُمِّ الْقُرْآنِ وَسُورَةٍ، ثُمَّ عَادَ فَقَرَأَ بِأُمِّ الْقُرْآنِ وَسُورَةٍ، ثُمَّ مَضَى فَصَلَّى حَتَّى قَضَى صَلَاتَهُ، ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ " .
رَوَاهُ الْحَارِثُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ .ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن حنظلہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ہمیں مغرب کی نماز پڑھائی اور بھول کر پہلی رکعت میں کچھ بھی قراءت نہ کی، پھر جب وہ دوسری رکعت کے لیے کھڑے ہوئے تو انہوں نے سورہ فاتحہ اور ایک سورت پڑھی، پھر دوبارہ (پہلی رکعت کی تلافی کے طور پر) سورہ فاتحہ اور ایک سورت کی تلاوت فرمائی، پھر اپنی نماز جاری رکھی یہاں تک کہ اسے مکمل کر لیا، پھر سہو کے دو سجدے کیے۔“ اسے امام حارث نے روایت کیا ہے اور اس کے راوی ثقہ ہیں۔