❮
❯
حدیث نمبر: 1457
وَقَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ: ثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُؤَدِّبُ، ثَنَا اللَّيْثُ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ شِمَاسَةَ حَدَّثَهُ "أَنَّ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ قَامَ فِي صَلَاتِهِ وَعَلَيْهِ جُلُوسٌ، فَقَالَ النَّاسُ: سُبْحَانَ اللَّهِ، سُبْحَانَ اللَّهِ . فَعَرَفَ الَّذِي يُرِيدُونَ، فَلَمَّا أَتَمَّ صَلَاتَهُ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ، وَقَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ قَوْلَكُمْ وَهِذِهِ السُّنَّةُ " .
ترجمہ

سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ اپنی نماز میں (تشہد کے لیے) بیٹھنے کے بجائے کھڑے ہو گئے، تو لوگوں نے «سُبْحَانَ اللَّهِ، سُبْحَانَ اللَّهِ» ”اللہ پاک ہے، اللہ پاک ہے“ کہنا شروع کر دیا، پس وہ سمجھ گئے کہ لوگ کیا یاد دلانا چاہتے ہیں، چنانچہ جب انہوں نے اپنی نماز مکمل کر لی تو بیٹھے بیٹھے ہی (سجدہ سہو کے) دو سجدے کیے اور فرمایا: ”بیشک میں نے تمہاری بات سن لی تھی، اور (ایسی صورت میں) یہی سنت ہے۔“

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب السهو / حدیث: 1457
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، موقوف (وقوله «هذه السنة» له حكم الرفع)؛ إسناده صحيح
تخریج حدیث «يونس بن محمد المؤدب، والليث، ويزيد بن أبي حبيب، وعبد الرحمن بن شماسة: ثقات (التقريب)»