إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب السهو— سجدۂ سہو کا بیان۔
كتاب السهو باب: سجدۂ سہو کا بیان۔
حدیث نمبر: 1453
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : ثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ طَرْخَانَ قَالَ: "صَلَّى بِنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَقِيقٍ صَلَاةَ الْعَصْرِ، فَسَجَدَ بِنَا سَجْدَتَيْنِ وَمَا رَأَيْنَا وَهْمًا فَلَمَّا سَلَّمَ ذَكَرُوا ذَلِكَ لَهُ، قَالُوا: مَا رَأَيْنَا وَهْمًا . قَالَ: إِنِّي حَدَّثْتُ نَفْسِي " .
هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ .ترجمہ
حمید بن طرخان سے روایت ہے کہ ”عبداللہ بن شقیق رحمہ اللہ نے ہمیں عصر کی نماز پڑھائی، تو انہوں نے ہمیں (نماز کے آخر میں سہو کے) دو سجدے کرائے حالانکہ ہمیں کوئی بھول چوک نظر نہیں آئی تھی، پھر جب انہوں نے سلام پھیرا تو لوگوں نے ان سے اس بات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں تو کوئی سہو محسوس نہیں ہوا، تو انہوں نے فرمایا: ”میں (نماز کے دوران) اپنے دل میں باتیں کر رہا تھا (جس کی وجہ سے میرا دھیان بٹ گیا تھا)۔“ اس روایت کی سند کے تمام راوی ثقہ ہیں۔