❮
❯
حدیث نمبر: 1452
وَعَنْ أَبِي حَمْزَةَ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : "إِنِ اسْتَطَعْتَ أَلَّا تُصَلِّيَ صَلَاةً إِلَّا سَجَدْتَ بَعْدَهَا سَجْدَتَيْنِ فَافْعَلْ " .
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ بِسَنَدٍ صَحِيحٍ .
قَالَ شَيْخُنَا شَيْخُ الْإِسْلَامِ أَبُو الْفَضْلِ: وَكَأَنَّ الْمُرَادَ بِالسَّجْدَتَيْنِ الرَّكْعَتَانِ، وَبِالصَّلَاةِ: الْمَفْرُوضَةُ، وَيُحْتَمَلُ أَنْ يَكُونَ يَرَى السُّجُودَ لِلسَّهْوِ وَإِنْ لَمْ يَسْهُ احْتِيَاطًا لِأَنْ يَكُونَ سَهَا، فَاللَّهُ أَعْلَمُ . انْتَهَى . وَسَيَأْتِي فِي الْحَدِيثِ بَعْدَهُ مَا يُؤَكِّدُهُ .
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”اگر تم اس بات کی استطاعت رکھتے ہو کہ کوئی بھی ایسی نماز نہ پڑھو جس کے بعد دو سجدے نہ کرو، تو ایسا ہی کیا کرو۔“ اسے امام مسدد نے سندِ صحیح کے ساتھ روایت کیا ہے، جبکہ ہمارے استاد شیخ الاسلام ابوالفضل فرماتے ہیں کہ ”گویا ان دو سجدوں سے مراد دو رکعتیں ہیں اور نماز سے مراد فرض نماز ہے، اور یہ بھی احتمال ہے کہ وہ اس سجدہ سہو کے قائل ہوں جو انسان بھول چوک نہ ہونے کے باوجود محض احتیاط کے طور پر کرے تاکہ اگر نادانستہ کوئی بھول ہوئی ہو تو اس کا ازالہ ہو جائے، واللہ اعلم۔“ اور عنقریب اگلی حدیث میں ایسی بات آ رہی ہے جو اس کی تائید کرتی ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب السهو / حدیث: 1452
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «رواه مسدد بسند صحيح»