إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب افتتاح الصلاة— نماز شروع کرنے کا بیان۔
باب في الخشوع وترك الالتفات باب: خشوع اور ادھر ادھر توجہ (التفات) ترک کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1421
قَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ: ثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبَانَ، ثَنَا هِشَامٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْحَارِثِ ، أَنَّ رَجُلًا حَدَّثَهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "لَا يَزَالُ اللَّهُ مُقْبِلًا عَلَى الْعَبْدِ فِي صَلَاتِهِ مَا لَمْ يَلْتَفِتْ . قَالَ: فَكَانَ ذَلِكَ الرَّجُلُ الَّذِي حَدَّثَنِي بِهَذَا الْحَدِيثِ إِذَا قَامَ فِي صَلَاتِهِ كَأَنَّهُ وَتَدٌ " .ترجمہ
محمد بن ابراہیم بن حارث رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے انہیں بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نماز میں بندے کی طرف برابر متوجہ رہتا ہے جب تک کہ وہ (ادھر ادھر) رخ نہ پھیر لے،“ محمد بن ابراہیم بیان کرتے ہیں کہ جس شخص نے مجھے یہ حدیث بیان کی تھی، ان کی کیفیت یہ تھی کہ جب وہ نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو (کمالِ سکون و وقار کی وجہ سے) ایسے نظر آتے گویا وہ زمین میں پیوست کوئی میخ ہوں۔