❮
❯
حدیث نمبر: 1409
قَالَ مُسَدَّدٌ : ثَنَا الْمُعْتَمِرُ، سَمِعْتُ لَيْثًا يُحَدِّثُ، عَنْ نُعَيْمِ بْنِ أَبِي هِنْدٍ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ، عَنْ صِلَةَ قَالَ: "اسْتَلْحَقَنِي حُذَيْفَةُ فَصَلَّيْنَا الظُّهْرَ، فَأَتَيْنَا عَلَى قَوْمٍ يُصَلُّونَ الظُّهْرَ فَصَلَّيْنَا مَعَهُمْ، ثُمَّ صَلَّيْنَا الْعَصْرَ، فَأَتَيْنَا عَلَى قَوْمٍ يُصَلُّونَ الْعَصْرَ فَصَلَّيْنَا مَعَهُمْ، ثُمَّ صَلَّيْنَا الْمَغْرِبَ، فَأَتَيْنَا عَلَى قَوْمٍ يُصَلُّونَ الْمَغْرِبَ فَصَلَّيْنَا مَعَهُمْ، فَلَمَّا قُمْتُ فِي الثَّالِثَةِ احْتَبَسَنِي " .
ترجمہ

سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، صلہ بیان کرتے ہیں کہ ”سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے مجھے اپنے ساتھ لیا، پس ہم نے ظہر کی نماز ادا کی، پھر ہم ایسے لوگوں کے پاس پہنچے جو ظہر کی نماز پڑھ رہے تھے تو ہم نے ان کے ساتھ بھی نماز ادا کی، پھر ہم نے عصر کی نماز پڑھی، پھر ہم ایسے لوگوں کے پاس پہنچے جو عصر کی نماز پڑھ رہے تھے تو ہم نے ان کے ساتھ بھی نماز پڑھی، پھر ہم نے مغرب کی نماز پڑھی، پھر ہم ایسے لوگوں کے پاس پہنچے جو مغرب کی نماز پڑھ رہے تھے تو ہم نے ان کے ساتھ بھی نماز پڑھی، پھر جب میں تیسری (رکعت یا مرتبہ) کے لیے کھڑا ہوا تو انہوں نے مجھے روک لیا۔“

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب افتتاح الصلاة / حدیث: 1409
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، موقوف؛ إسناده ضعيف؛ لضعف ليث بن أبي سليم
تخریج حدیث «ليث بن أبي سليم: صدوق اختلط جدًا ولم يتميز حديثه فترك (التقريب)»