إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب افتتاح الصلاة— نماز شروع کرنے کا بیان۔
باب فيمن صلى ثم وجد من يصلي باب: جو نماز پڑھ لے پھر کسی کو نماز پڑھتے پائے۔
حدیث نمبر: 1410
وَقَالَ: وَثَنَا يَحْيَى ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَيْسَرَةَ، عَنِ النَّزَّالِ بْنِ سَبْرَةَ قَالَ: "صَلَّى الْوَلِيدُ بْنُ عُقْبَةَ بِالنَّاسِ، فَأَعَادَ عَبْدُ اللَّهِ بِالنَّاسِ، وَأَعَادَ الصَّلَاةَ " .ترجمہ
نزال بن سبرہ سے روایت ہے کہ ”سیدنا ولید بن عقبہ رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو نماز پڑھائی، تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو دوبارہ نماز پڑھائی اور خود بھی اپنی نماز لوٹائی۔“