إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب افتتاح الصلاة— نماز شروع کرنے کا بیان۔
باب في الذكر والتسبيح والدعاء بعد الصلاة باب: نماز کے بعد ذکر، تسبیح اور دعا کا بیان۔
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ جَعْدَةَ، عَنْ رَجُلٍ حَدَّثَهُ، عَنْ أُمِّ مَالِكٍ الْأَنْصَارِيَّةِ قَالَتْ: "جَاءَتْ أُمُّ مَالِكٍ بِعُكَّةِ سَمْنٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِلَالًا فَعَصَرَهَا، ثُمَّ دَفَعَهَا إِلَيْهَا، فَرَجَعَتْ فَإِذَا هِيَ مَمْلُوءَةٌ، فَأَتَيْتُ فَقُلْتُ: نَزَلَ فِيَّ شَيْءٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: وَمَا ذَاكَ يَا أُمَّ مَالِكٍ؟ قَالَتْ: رَدَدْتَ عَلَيَّ هَدِيَتِي . قَالَ: فَدَعَا بِلَالًا فَسَأَلَهُ عَنْ ذَاكَ، فَقَالَ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ لَقَدْ عَصَرْتُهَا حَتَّى اسْتَحْيَيْتُ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : هَنِيئًا لَكِ يَا أُمَّ مَالِكٍ، هَذِهِ بَرَكَةٌ عَجَّلَ اللَّهُ لَكِ ثَوَابَهَا . ثُمَّ عَلَّمَهَا أَنْ تَقُولَ فِي دُبُرِ كُلِّ صَلَاةٍ: سُبْحَانَ اللَّهِ عَشْرًا، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَشْرًا، وَاللَّهُ أَكْبَرُ عَشْرًا " .
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِجَهَالَةِ التَّابِعِيِّ .سیدہ ام مالک انصاریہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں گھی کا ایک چمڑے کا برتن (کپی) ہدیہ لے کر حاضر ہوئیں، تو رسول اللہ ﷺ نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو اسے خالی کرنے کا حکم دیا، انہوں نے اسے نچوڑا اور پھر وہ برتن انہیں واپس کر دیا، وہ جب واپس پلٹیں تو دیکھا کہ وہ برتن دوبارہ (گھی سے) بھرا ہوا ہے، وہ پھر خدمتِ اقدس میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! کیا میرے بارے میں (کسی ناپسندیدگی پر) کوئی حکم نازل ہوا ہے؟“ آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”اے ام مالک! ایسی کیا بات ہو گئی؟“ انہوں نے عرض کیا: ”آپ ﷺ نے میرا ہدیہ مجھے واپس لوٹا دیا ہے؟“ تو آپ ﷺ نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو بلا کر اس بابت دریافت فرمایا، انہوں نے عرض کیا: ”اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا ہے! میں نے اسے اس قدر نچوڑا تھا کہ مجھے (بار بار نچوڑنے سے) شرم آنے لگی۔“ تب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اے ام مالک! تمہیں یہ مبارک ہو، یہ وہ برکت ہے جس کا ثواب اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے (دنیا ہی میں) جلد فراہم کر دیا ہے۔“ پھر آپ ﷺ نے انہیں تعلیم دی کہ وہ ہر نماز کے بعد دس مرتبہ «سُبْحَانَ اللّٰهِ» ”اللہ پاک ہے“، دس مرتبہ «الْحَمْدُ لِلّٰهِ» ”تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں“ اور دس مرتبہ «اللّٰهُ أَكْبَرُ» ”اللہ سب سے بڑا ہے“ کہا کریں۔ یہ سند تابعی کے مجہول ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے۔