إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب افتتاح الصلاة— نماز شروع کرنے کا بیان۔
باب الإشارة بالمسبحة والدعاء في التشهد باب: تشہد میں انگشتِ شہادت سے اشارہ کرنے اور دعا کرنے کا بیان۔
قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ : ثَنَا قَيْسٌ ، عَنْ عَائِذِ بْنِ نُصَيْبٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ : "رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُشِيرُ بِأُصْبُعِهِ فِي الصَّلَاةِ، فَلَّمَا سَلَّمَ سَمِعْتُهُ يَقُولُ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنَ الْخَيْرِ كُلِّهِ، مَا عَلِمْتُ مِنْهُ وَمَا لَمْ أَعْلَمْ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الشَّرِّ كُلِّهِ، مَا عَلِمْتُ مِنْهُ وَمَا لَمْ أَعْلَمْ " .سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ نماز میں اپنی انگلی مبارک سے اشارہ فرما رہے تھے، پھر جب آپ ﷺ نے سلام پھیرا تو میں نے آپ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنَ الْخَيْرِ كُلِّهِ، مَا عَلِمْتُ مِنْهُ وَمَا لَمْ أَعْلَمْ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الشَّرِّ كُلِّهِ، مَا عَلِمْتُ مِنْهُ وَمَا لَمْ أَعْلَمْ» ”اے اللہ! میں تجھ سے تمام تر بھلائیوں کا طلب گار ہوں، ان کا بھی جنہیں میں جانتا ہوں اور ان کا بھی جنہیں میں نہیں جانتا، اور میں ہر قسم کے شر سے تیری پناہ چاہتا ہوں، اس سے بھی جسے میں جانتا ہوں اور اس سے بھی جسے میں نہیں جانتا۔““