إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الإيمان— ایمان کا بیان۔
باب ما جاء في الوسوسة باب: وسوسے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ: ثَنَا الْحَسَنُ ابْنُ مُوسَى، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، ثَنَا أَبُو الْأَسْوَدِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ نَوْفَلٍ، أَنَّهُ سَمِعَ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ الْأَنْصَارِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "يَأْتِي الشَّيْطَانُ الْإِنْسَانَ فَيَقُولُ: مَنْ خَلَقَ السَّمَوَاتِ؟ فَيَقُولُ: اللَّهُ. فَيَقُولُ: مَنْ خَلَقَ الْأَرْضَ؟ فَيَقُولُ: اللَّهُ. حَتَّى يَقُولَ: فَمَنْ خَلَقَ اللَّهَ؟ فَإِذَا وَجَدَ أَحَدُكُمْ ذَلِكَ فَلْيَقُلْ: آمَنْتُ بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ " .
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا زُهَيْرٌ، ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى ... فَذَكَرَهُ.
قُلْتُ: هَذَا الْحَدِيثُ مَدَارُهُ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ لَهِيعَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.سیدنا خزیمہ بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”شیطان انسان کے پاس آتا ہے اور سوال کرتا ہے کہ آسمانوں کو کس نے پیدا کیا؟ وہ جواب دیتا ہے کہ اللہ نے، پھر وہ پوچھتا ہے کہ زمین کو کس نے پیدا کیا؟ وہ کہتا ہے کہ اللہ نے، یہاں تک کہ وہ وسوسہ ڈالتا ہے کہ پھر اللہ کو کس نے پیدا کیا؟ پس جب تم میں سے کوئی ایسی کیفیت محسوس کرے تو اسے چاہیے کہ وہ «آمَنْتُ بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ» ”میں اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لایا“ کہے۔“
اسے امام ابو یعلیٰ موصلی نے بھی اپنی سند سے روایت کیا ہے۔
میں کہتا ہوں کہ اس حدیث کی سند کا مدار عبداللہ بن لہیعہ پر ہے اور وہ ضعیف راوی ہیں۔