إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الإيمان— ایمان کا بیان۔
باب بقاء الإيمان إذا أكره صاحبه على الكفر باب: کفر پر مجبور کیے جانے کی صورت میں ایمان کے باقی رہنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 135
قَالَ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ: أَبَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ثَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْجَزَرِيِّ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ: "أَخَذَ الْمُشْرِكُونَ عَمَّارَ بْنَ يَاسِرٍ يُعَذِّبُوهُ، فَقَارَبُوهُ فِي بَعْضِ مَا أَرَادُوا بِهِ، فَشَكَا ذَلِكَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كَيْفَ تَجِدُ قَلْبَكَ؟ قَالَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ،: مُطْمَئِنًّا بِالْإِيمَانِ؟ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَإِنْ عَادُوا فَعُدْ" .ترجمہ
ابو عبیدہ بن محمد بن عمار بن یاسر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ مشرکین نے سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کو پکڑ کر انہیں شکنجۂ اذیت میں کسا، تو انہوں نے (شدتِ تکلیف کی وجہ سے) ان کی بعض مرضی کے مطابق کلمات کہہ دیے، پھر انہوں نے اس معاملے کی شکایت رسول اللہ ﷺ کی بارگاہ میں کی تو رسول اللہ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”تم اپنے دل کو کیسا پاتے ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: ”ایمان پر کامل اطمینان کی حالت میں۔“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اگر وہ دوبارہ تمہارے ساتھ ایسا ہی سلوک کریں تو تم بھی دوبارہ وہی (الفاظ) دہرا دینا۔“