إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب افتتاح الصلاة— نماز شروع کرنے کا بیان۔
باب الاعتماد في السجود على المرافق وما جاء فيمن وطئ على عنق رجل وهو ساجد باب: سجدے میں کہنیوں پر سہارا لینے کا بیان، اور سجدے کی حالت میں کسی آدمی کی گردن پر پاؤں رکھنے والے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 1355
قَالَ: وَثَنَا يَحْيَى ، عَنْ شُعْبَةَ، ثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مَيْسَرَةَ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ قَالَ: "أَمَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ إِذَا سَجَدْنَا أَنْ نَضَعَ مَرَافِقَنَا وَسَوَاعِدَنَا عَلَى الْأَرْضِ . فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِطَاوُسٍ، فَقَالَ: كَذَبَ " .
هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ”انہوں نے ہمیں حکم دیا کہ جب ہم سجدہ کریں تو اپنی کہنیاں اور بازو زمین پر بچھا دیا کریں“، ابوالاحوص بیان کرتے ہیں کہ پھر میں نے اس بات کا تذکرہ طاؤس سے کیا تو انہوں نے کہا کہ ”انہوں نے غلط بیانی کی ہے (یعنی ان سے چوک ہوئی ہے)“، اس روایت کی سند کے تمام راوی ثقہ ہیں۔