إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب افتتاح الصلاة— نماز شروع کرنے کا بیان۔
باب الاعتماد في السجود على المرافق وما جاء فيمن وطئ على عنق رجل وهو ساجد باب: سجدے میں کہنیوں پر سہارا لینے کا بیان، اور سجدے کی حالت میں کسی آدمی کی گردن پر پاؤں رکھنے والے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 1354
قَالَ مُسَدَّدٌ : ثَنَا يَحْيَى ، عَنْ سُفْيَانَ، ثَنَا سُمَيٌّ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ أَبِي عَيَّاشٍ قَالَ: "شَكَا أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الِاعْتِمَادَ فِي السُّجُودِ، فَرَخَّصَ لَهُمْ أَنْ يَعْتَمِدُوا بِمَرَافِقِهِمْ عَلَى رُكَبِهِمْ فِي الصَّلَاةِ " .
هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ .ترجمہ
نعمان بن ابی عیاش رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے رسول اللہ ﷺ کی خدمتِ اقدس میں سجدے کے دوران (ہاتھوں پر) بوجھ پڑنے کی شکایت کی، تو آپ ﷺ نے انہیں یہ رخصت عطا فرمائی کہ ”وہ نماز کے دوران اپنی کہنیوں کو اپنے گھٹنوں پر ٹیک کر ان کا سہارا لے لیا کریں“، اس روایت کی سند کے تمام راوی ثقہ ہیں۔