إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب افتتاح الصلاة— نماز شروع کرنے کا بیان۔
باب فيمن لا يتم ركوعه ولا سجوده باب: جو اپنا رکوع اور سجدہ پورا نہ کرے، اس کے بارے میں۔
حدیث نمبر: 1319
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : ثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ الشَّقَرِيِّ، عَنْ عُمَرَ بْنِ جَابِرٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَدْرٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَلِيٍّ، عَنْ عَلِيٍّ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "لَا يَنْظُرُ اللَّهُ إِلَى رَجُلٍ لَا يُقِيمُ صُلْبَهُ فِي رُكُوعِهِ وَسُجُودِهِ " .
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، ثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ، حَدَّثَنِي أَبِي ، ثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الشَّقَرِيُّ، ثَنَا عُمَرُ بْنُ جَابِرٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَدْرٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَلِيٍّ، عَنْ أَبِيهِ ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "لَا يَنْظُرُ اللَّهُ إِلَى رَجُلٍ . . . " فَذَكَرَهُ . قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ فِي سُنَنِهِ بِسَنَدٍ صَحِيحٍ، وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ وَالْبَيْهَقِيُّ فِي الْكُبْرَى كُلُّهُمْ مِنْ طَرِيقِ مُلَازِمِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَدْرٍ، وَسَيَأْتِي مُطَوَّلًا فِي بَابِ لَا صَلَاةَ لِفَرْدٍ خَلْفَ الصَّفِّ .ترجمہ
سیدنا علی بن شیبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”اللہ تبارک و تعالیٰ اس شخص کی جانب (نظرِ رحمت سے) نہیں دیکھتا جو رکوع اور سجدے میں اپنی پیٹھ کو سیدھا نہیں رکھتا۔“ اسے امام ابو یعلیٰ موصلی نے بھی روایت کیا ہے۔ میں کہتا ہوں: اسے امام ابن ماجہ نے اپنی سنن میں صحیح سند کے ساتھ، امام ابن حبان نے اپنی صحیح میں اور امام بیہقی نے السنن الکبریٰ میں، سب نے ملازم بن عمرو عن عبد اللہ بن بدر کے طریق سے روایت کیا ہے، اور یہ تفصیل کے ساتھ ’باب لا صلاۃ لفرد خلف الصف‘ میں آئے گی۔