إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب افتتاح الصلاة— نماز شروع کرنے کا بیان۔
باب فيمن سمى العشاء عتمة وما جاء في النوم قبلها والحديث بعدها باب: عشاء کو «عتمہ» کہنے والے کا بیان، اور عشاء سے پہلے سونے اور اس کے بعد باتیں کرنے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 1285
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : ثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنِ ابْنِ حَرْمَلَةَ، حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "لَا يَغْلِبَنَّكُمُ الْأَعْرَابُ عَلَى اسْمِ صَلَاتِكُمْ، فَإِنَّمَا هِيَ الْعِشَاءُ، وَلَكِنَّهُمْ يُسَمُّونَهَا الْعَتَمَةَ لِإِعْتَامِهِمْ بِالْإِبِلِ " .
قُلْتُ: رَوَاهُ النَّسَائِيُّ فِي الصُّغْرَى مِنْ طَرِيقِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي لَبِيَدٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ مَرْفُوعًا . . . فَذَكَرَهُ، دُونَ قَوْلِهِ: "وَلَكِنُّهُمْ يُسَمُّونَهَا الْعَتَمَةَ"ترجمہ
ابو سلمہ بن عبدالرحمن رحمہ اللہ سے (مرسلاً) روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”دیہاتی لوگ تمہاری نماز کے نام کے حوالے سے تم پر غالب نہ آ جائیں، حقیقت میں یہ ’عشاء‘ ہی ہے، لیکن وہ اونٹوں کے (دوہنے میں) تاخیر کرنے کی بنا پر اسے ’عتمہ‘ کا نام دیتے ہیں۔“ امام نسائی نے اسے اپنی کتاب ’السنن الصغریٰ‘ میں عبداللہ بن ابی لبید کے طریق سے، انہوں نے ابوسلمہ بن عبدالرحمن سے اور انہوں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مرفوعاً روایت کیا ہے، تاہم اس میں ”لیکن وہ اسے عتمہ پکارتے ہیں“ کا جملہ مذکور نہیں۔