إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب افتتاح الصلاة— نماز شروع کرنے کا بیان۔
باب القراءة في الظهر والعصر باب: ظہر اور عصر میں قراءت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1278
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ السَّامِيُّ، ثَنَا سُكَيْنٌ ، ثَنَا الْمُثَنَّى الْقَطَّانُ حَدَّثَنِي عَبْدُ الْعَزِيزِ - يَعْنِي: أَبَا سُكَيْنٍ - قَالَ: "أَتَيْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ فَقُلْتُ: أَخْبِرْنِي عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَّ أَهْلَ بَيْتِهِ فَصَلَّى بِنَا الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ، فَقَرَأَ بِنَا قِرَاءَةً هَمْسًا، فَقَرَأَ بِالْمُرْسَلَاتِ وَالنَّازِعَاتِ وَعَمَّ يَتَسَاءَلُونَ وَنَحْوِهَا مِنَ السُّوَرِ " .ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، ابو سکین عبد العزیز بیان کرتے ہیں کہ ”میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی بارگاہ میں حاضر ہو کر عرض کی کہ مجھے رسول اللہ ﷺ کی نماز کے متعلق بتائیے، تو انہوں نے اپنے گھر والوں کی امامت کرتے ہوئے ہمیں ظہر اور عصر کی نمازیں پڑھائیں، جن میں آپ نے سری یعنی پست آواز میں قرأت فرمائی اور ان میں ﴿المرسلات﴾، ﴿النازعات﴾، ﴿عم يتساءلون﴾ اور ان جیسی دیگر سورتیں تلاوت کیں۔“