إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب افتتاح الصلاة— نماز شروع کرنے کا بیان۔
باب الجهر بالقراءة في الصلاة والنهي عن رفع الصوت بالقراءة عند المصلي وما جاء فيمن مر على آية سجدة باب: نماز میں بلند آواز سے قراءت کرنے، نمازی کے پاس اونچی آواز سے پڑھنے کی ممانعت، اور آیت سجدہ سے گزرنے والے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 1272
وَقَالَ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ: أَبَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، ثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، سَمِعْتُ الْأَسْوَدَ يُحَدِّثُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ "أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ فِي السُّورَةِ يَكُونُ فِي آخِرِهَا السُّجُودُ قَالَ: اقْرَأْ وَاسْجُدْ، ثُمَّ قُمْ فَاقْرَأْ وَارْكَعْ، وَإِنْ شِئْتَ فَارْكَعْ فِي الْأَعْرَافِ وَالنَّجْمِ وَاقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ وَأَشْبَاهِهِنَّ " .
هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ مَوْقُوفٌ .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ان سورتوں کے متعلق جن کے آخر میں سجدہ آتا ہے، فرمایا کرتے تھے کہ: ”تم تلاوت کرو اور سجدہ کرو، پھر دوبارہ کھڑے ہو کر (مزید کچھ) قراءت کرو اور پھر رکوع کرو، اور اگر تم چاہو تو سورہ اعراف، سورہ نجم، ﴿اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ﴾ اور ان جیسی دیگر سورتوں میں (سجدہ کرنے کے بجائے) رکوع کر لو۔“ یہ سند صحیح ہے اور یہ روایت صحابی پر موقوف ہے۔