إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب افتتاح الصلاة— نماز شروع کرنے کا بیان۔
باب الجهر بالقراءة في الصلاة والنهي عن رفع الصوت بالقراءة عند المصلي وما جاء فيمن مر على آية سجدة باب: نماز میں بلند آواز سے قراءت کرنے، نمازی کے پاس اونچی آواز سے پڑھنے کی ممانعت، اور آیت سجدہ سے گزرنے والے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 1271
قَالَ: وَثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، ثَنَا مُطَرِّفٌ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الْهَمْدَانِيِّ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: "نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَرْفَعَ الرَّجُلُ صَوْتَهُ بِالْقِرَاءَةِ قَبْلَ الْعَتَمَةِ وَبَعْدَهَا يُغَلِّطُ أَصْحَابَهُ فِي الصَّلَاةِ " .
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ الْوَاسِطِيُّ، ثَنَا خَالِدٌ ، عَنْ مُطَرِّفٍ . . . فَذَكَرَهُ .
وَسَيَأْتِي بِطُرُقِهِ مَعَ أَحَادِيثَ أُخْرَى فِي كِتَابِ النَّوَافِلِ - إِنْ شَاءَ اللَّهُ - فِي بَابِ الْجَهْرِ بِالْقِرَاءَةِ .ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے اس بات سے منع فرمایا ہے کہ کوئی شخص عشاء کی نماز سے قبل یا اس کے بعد (نفل وغیرہ میں) بلند آواز سے قرات کرے جس کی وجہ سے وہ نماز میں مصروف اپنے دیگر ساتھیوں کو مغالطے یا پریشانی میں مبتلا کر دے۔“ اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ موصلی نے بھی وہب بن بقیہ الواسطی، انہوں نے خالد سے اور انہوں نے مطرف سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔ اور یہ حدیث اپنے طرق اور دیگر احادیث کے ساتھ ان شاء اللہ ’کتاب النوافل‘ کے ’باب الجہر بالقراءۃ‘ میں آئے گی۔