إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب افتتاح الصلاة— نماز شروع کرنے کا بیان۔
باب تكبيرة الإحرام وصفة رفع اليدين ومتى يكبر وما جاء فيمن كبر ثم بان أنه كان جنبا باب: تکبیر تحریمہ، رفع الیدین کا طریقہ، تکبیر کب کہے، اور جس نے تکبیر کہی پھر معلوم ہوا کہ وہ جنبی تھا، اس کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 1239
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : ثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْمُخْتَارِ، عَنْ أَيُّوبَ السِّخْتِيَانِيِّ ، حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ ابْنُ يَسَارٍ، عَنِ الشَّرِيدِ قَالَ: "صَلَّى بِنَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ صَلَاةَ الصُّبْحِ فَاسْتَتْبَعْتُهُ إِلَى أَرْضٍ لَهُ، قَالَ: فَبَيْنَمَا نَحْنُ قَاعِدَيْنِ يَجْرِي بَيْنَنَا الرَّبِيعُ، إِذْ رَأَى أَثَرَ جَنَابَةٍ فِي ثَوْبِهِ فَغَسَلَهُ، ثُمَّ اغْتَسَلَ فَأَعَادَ الصَّلَاةَ . قَالَ: وَقَالَ: لَا أَبًا لَكَ، خُولِطَ - أَوْ خُرِطَ - عَلَيْنَا الِاحْتِلَامُ مُنْذُ أَصَبْنَا الدَّسَمَ " .ترجمہ
سیدنا شرید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ہمیں فجر کی نماز پڑھائی، پھر میں ان کے پیچھے ان کی ایک اراضی کی طرف چلا گیا، راوی بیان کرتے ہیں کہ اسی دوران جب ہم بیٹھے ہوئے تھے اور ہمارے درمیان سے پانی کی ایک چھوٹی نہر بہہ رہی تھی تو اچانک آپ رضی اللہ عنہ نے اپنے لباس پر جنابت کا نشان دیکھا تو اسے دھو ڈالا، پھر غسل فرمایا اور نماز دوبارہ ادا کی، اور آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تیرا بھلا ہو! جب سے ہم نے چکنائی والی (مرغن) غذائیں کھانی شروع کی ہیں، ہم پر احتلام کے اثرات غالب رہنے لگے ہیں۔““