إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب افتتاح الصلاة— نماز شروع کرنے کا بیان۔
باب في صلاة الجماعة باب: نماز باجماعت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1201
وَقَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ: ثَنَا دَاوُدُ بْنُ الْمُحَبَّرِ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ أَبَانَ بْنِ أَبِي عَيَّاشٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ: ((فَضْلُ صَلَاةِ الرَّجُلِ فِي جَمَاعَةٍ عَلَى صَلَاتِهِ وَحْدَهُ أَرْبَعَةً وَعِشْرِينَ جُزْءًا " .
قُلْتُ: دَاوُدُ بْنُ الْمُحَبَّرِ ضَعِيفٌ لَكِنْ لَمْ يَنْفَرِدْ بِهِ، فَقَدْ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِسَنَدٍ صَحِيحٍ بِلَفْظِ: "تَفَضُلُ صَلَاةُ الْجَمَاعَةِ صَلَاةَ الْفَذِّ - أَوْ صَلَاةَ الرَّجُلِ - وَحْدَهُ خَمْسًا وَعِشْرِينَ صَلَاةً " .ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”مرد کی باجماعت نماز کی فضیلت اس کی تنہا نماز پر چوبیس حصوں کے برابر ہے۔“ میں کہتا ہوں کہ اس کی سند میں داؤد بن محبر اگرچہ ضعیف ہے لیکن وہ اس روایت کے نقل کرنے میں منفرد نہیں ہے، کیونکہ اسے امام بزار اور امام طبرانی نے ’المعجم الاوسط‘ میں ایک صحیح سند کے ساتھ ان الفاظ میں بھی روایت کیا ہے: ”باجماعت نماز، تنہا شخص کی نماز پر پچیس نمازوں کے برابر فضیلت رکھتی ہے۔“