إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب افتتاح الصلاة— نماز شروع کرنے کا بیان۔
باب في صلاة الجماعة باب: نماز باجماعت کا بیان۔
وَقَالَ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ: أَبَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ ، أَبَنَا خَالِدُ بْنُ إِلْيَاسَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ رِفَاعَةَ قَالَ: "دَخَلْتُ عَلَى جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بِمَكَّةَ فَوَجَدْتُهُ جَالِسًا يُصَلِّي لِأَصْحَابِهِ الْعَصْرَ وَهُوَ جَالِسٌ، قَالَ: فَنَظَرْتُ حَتَّى سَلَّمَ، قَالَ: قُلْتُ: غَفَرَ اللَّهُ لَكَ، أَنْتَ صَاحِبُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تُصَلِّي بِهِمْ وَأَنْتَ جَالِسٌ: قَالَ: أَنَا مَرِيضٌ، فَجَلَسْتُ فَأَمَرْتُهُمْ أَنْ يَجْلِسُوا فَصَلُّوا مَعِي، إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ يَقُولُ: مَا صَلَّى رَجُلٌ الْعَتَمَةَ فِي جَمَاعَةٍ، ثُمَّ صَلَّى بَعْدَهَا مَا بَدَا لَهُ، ثُمَّ أَوْتَرَ قَبْلَ أَنْ يَنَامَ، إِلَّا كَانَ تِلْكَ اللَّيْلَةَ كَأَنَّهُ لَقِيَ لَيْلَةَ الْقَدْرِ فِي الْإِجَابَةِ . وَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ الْإِمَامُ جُنَّةٌ، فَإِذَا صَلَّى قَائِمًا فَصَلُّوا قِيَامًا، وَإِنْ صَلَّى جَالِسًا فَصَلُّوا جُلُوسًا . قَالَ: كُنَّا نُنَادِي فِي بُيُوتِنَا لِلصَّلَاةِ وَنَجْمَعُ لِأَهْلِنَا " .
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ خَالِدِ بْنِ إِيَاسٍ .ابراہیم بن عبید بن رفاعہ بیان کرتے ہیں کہ ”میں مکہ مکرمہ میں سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا تو انہیں اس حال میں پایا کہ وہ اپنے ساتھیوں کو عصر کی نماز پڑھا رہے تھے اور وہ خود بیٹھے ہوئے تھے، میں نے انتظار کیا یہاں تک کہ انہوں نے سلام پھیر دیا، پھر میں نے عرض کی: «غَفَرَ اللَّهُ لَكَ» ”اللہ تعالیٰ آپ کی مغفرت فرمائے“، آپ رسول اللہ ﷺ کے صحابی ہو کر انہیں بیٹھ کر نماز پڑھا رہے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: ”میں بیمار ہوں، اس لیے میں بیٹھ گیا اور میں نے انہیں بھی بیٹھنے کا حکم دیا تو انہوں نے میرے ساتھ بیٹھ کر نماز پڑھی، یقیناً میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص عشاء کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھے، پھر اس کے بعد جتنا اسے میسر ہو (نفل) نماز پڑھے، پھر سونے سے پہلے وتر ادا کر لے، تو اس کی وہ رات (قبولیت و اجر میں) ایسی ہوگی گویا اس نے شبِ قدر پالی۔“ اور میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”امام تو بس ایک ڈھال ہے، پس جب وہ کھڑے ہو کر نماز پڑھے تو تم بھی کھڑے ہو کر پڑھو اور جب وہ بیٹھ کر پڑھے تو تم بھی بیٹھ کر ہی نماز ادا کرو۔“ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے مزید فرمایا: ”ہم اپنے گھروں میں بھی نماز کے لیے پکارتے (اذان دیتے) تھے اور اپنے گھر والوں کو (باجماعت نماز کے لیے) اکٹھا کرتے تھے۔““ یہ اسناد خالد بن ایاس کے ضعیف ہونے کی وجہ سے کمزور ہے۔