إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب افتتاح الصلاة— نماز شروع کرنے کا بیان۔
باب في صلاة الجماعة باب: نماز باجماعت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1196
قَالَ مُسَدَّدٌ : وَثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، ثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُبَيْدٍ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ أَعُودُهُ وَهُوَ مَرِيضٌ وَعِنْدَهُ ابْنَاهُ، فَأُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَقَالَ: اذْهَبَا إِلَى الصَّلَاةِ، فَإِنَّ صَلَاةَ الرَّجُلِ فِي الْجَمَاعَةِ تَفْضُلُ عَلَى صَلَاتِهِ وَحْدَهُ خَمْسًا وَعِشْرِينَ دَرَجَةً " .
هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ .ترجمہ
ثابت بن عبید بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کی عیادت کے لیے ان کے پاس حاضر ہوا جبکہ وہ علیل تھے اور ان کے پاس ان کے دونوں صاحبزادے بھی موجود تھے، اتنے میں نماز کی اقامت کہی گئی تو انہوں نے (اپنے بیٹوں سے) فرمایا: ”تم دونوں نماز کے لیے جاؤ، کیونکہ آدمی کی باجماعت نماز اس کی اکیلے پڑھی جانے والی نماز پر پچیس درجے فضیلت رکھتی ہے۔“ اس روایت کی سند صحیح ہے۔