إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب القبلة وفيه ستر العورة وما يصلى فيه— قبلہ کا بیان، اور اس میں ستر ڈھانپنے اور جن (کپڑوں/جگہوں) میں نماز پڑھی جائے ان کا ذکر۔
باب الصلاة في الثوب الواحد باب: ایک کپڑے میں نماز کا بیان۔
حدیث نمبر: 1158
قَالَ مُسَدَّدٌ : وَثَنَا يَحْيَى ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ كَيْسَانَ ، حَدَّثَنِي أَبُو حَازِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: "وَالَّذِي نَفْسُ أَبِي هُرَيْرَةَ بِيَدِهِ، لَقَدْ رَأَيْتُنِي فِي الْمَسْجِدِ فَمَا أَكَادُ أَرَى رَجُلًا يُصَلِّي فِي ثَوْبَيْنِ، وَأَنْتُمْ تُصَلُّونَ فِي اثْنَيْنِ وَثَلَاثَةٍ ) .
هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَأَبُو حَازِمٍ هُوَ سَلْمَانُ، وَيَحْيَى هُوَ الْقَطَّانُ .ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے دستِ قدرت میں ابوہریرہ کی جان ہے! میں نے مسجد میں اپنا وہ زمانہ دیکھا ہے جب مجھے کوئی ایسا شخص نظر نہیں آتا تھا جو دو کپڑوں میں نماز پڑھ رہا ہو، جبکہ آج تم لوگ دو دو اور تین تین کپڑوں میں نماز ادا کرتے ہو۔“ اس روایت کی سند کے تمام راوی ثقہ (قابلِ اعتماد) ہیں، نیز ابوحازم سے مراد سلمان اور یحییٰ سے مراد القطان ہیں۔