إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب القبلة وفيه ستر العورة وما يصلى فيه— قبلہ کا بیان، اور اس میں ستر ڈھانپنے اور جن (کپڑوں/جگہوں) میں نماز پڑھی جائے ان کا ذکر۔
باب الصلاة في الثوب الواحد باب: ایک کپڑے میں نماز کا بیان۔
حدیث نمبر: 1155
قَالَ مُسَدَّدٌ : وَثَنَا يَحْيَى ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَنِفِيَّةِ "أَنَّ عَلِيًّا كَانَ لَا يَرَى بَأْسًا أَنْ يُصَلِّيَ الرَّجُلُ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ، وَكَانَ يُصَلِّي فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ قَدْ خَالَفَ بَيْنَ طَرَفَيْهِ " .
هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ .ترجمہ
محمد بن حنفیہ سے روایت ہے کہ ”سیدنا علی رضی اللہ عنہ اس بات میں کوئی حرج محسوس نہیں کرتے تھے کہ آدمی ایک ہی کپڑے میں نماز پڑھے، اور آپ رضی اللہ عنہ خود بھی ایک ہی کپڑے میں اس طرح نماز ادا فرماتے تھے کہ اس کے دونوں کناروں کو ایک دوسرے کے مخالف (کندھوں پر) لپیٹ لیتے تھے“، اس روایت کی سند کے تمام راوی ثقہ اور مستند ہیں۔