إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الإمامة— امامت کا بیان۔
باب في تطويل صلاة الإمام باب: امام کے نماز لمبی پڑھانے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1082
قَالَ مُسَدَّدٌ : ثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: "صَلَّى بِنَا أَبُو بَكْرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - صَلَاةَ الْفَجْرِ فَقَرَأَ بِآلِ عِمْرَانَ، فَلَمَّا انْصَرَفَ قِيلَ لَهُ: كَادَتِ الشَّمْسُ تَطْلُعُ، فَقَالَ: لَوْ طَلَعَتْ لَمْ تَجِدْنَا مِنَ الْغَافِلِينَ " .
هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ .ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ہمیں نمازِ فجر پڑھائی جس میں آپ نے سورہ آل عمران کی تلاوت فرمائی، پس جب آپ نماز سے فارغ ہوئے تو آپ سے عرض کیا گیا کہ قریب تھا کہ سورج طلوع ہو جاتا، اس پر آپ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: ”اگر سورج طلوع ہو بھی جاتا تو وہ ہمیں غافلوں میں نہ پاتا۔““ اس روایت کی سند کے تمام راوی ثقہ اور مستند ہیں۔