❮
❯
حدیث نمبر: 1066
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ، ثَنَا عُمَرُ بْنُ مُوسَى الْأَنْصَارِيُّ ، أَبَنَا مُوسَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ أَبِيهِ "أَنَّهُ كَانَ يُصَلِّي لِلنَّاسِ هَا هُنَا، فَكَانَ أُنَاسٌ يَضَعُونَ رُءُوسَهُمْ قَبْلَ أَنْ يَضَعَ رَأْسَهُ، وَيَرْفَعُونَ رُءُوسَهُمْ قَبْلَ أَنْ يَرْفَعَ رَأْسَهُ، فَلَمَّا انْصَرَفَ الْتَفَتَ إِلَيْهِمْ فَقَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، لِمَ تَأْتَمُّونَ وَتُؤْتَمُّونَ؟ صَلَّيْتُ لَكُمْ صَلَاةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا أَخْرُمُ عَنْهَا " .
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ عُمَرَ بْنِ مُوسَى .
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن یزید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ یہاں لوگوں کی امامت فرما رہے تھے، تو کچھ لوگ ان کے سجدے میں سر رکھنے سے پہلے ہی اپنے سر (زمین پر) رکھ دیتے اور ان کے سر اٹھانے سے پہلے ہی اپنے سر اٹھا لیتے تھے، چنانچہ جب وہ نماز سے فارغ ہوئے تو ان کی جانب متوجہ ہو کر فرمایا: ”اے لوگو! تم (میری) اقتدا بھی کرتے ہو اور پھر تمہاری (غلط) پیروی بھی کی جاتی ہے؟ میں نے تمہیں ہو بہو رسول اللہ ﷺ والی نماز پڑھائی ہے اور میں نے اس کے طریقے میں ذرہ برابر بھی کمی بیشی نہیں کی“۔ یہ روایت اپنی سند میں عمر بن موسیٰ کے ضعف کی وجہ سے ضعیف ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الإمامة / حدیث: 1066
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «هذا إسناد ضعيف؛ لضعف عمر بن موسى»