❮
❯
حدیث نمبر: 1063
وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ: ثَنَا بِشْرُ بْنُ السَّرِيِّ، ثَنَا حَمَّادُ ابْنُ سَلَمَةَ، ثَنَا ثَابِتٌ، عَنِ الْجَارُودِ "أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى بِالنَّاسِ ذَاتَ يَوْمٍ فَتَرَكَ آيَةً، فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ قَالَ: أَيُّكُمْ أَخَذَ عَلَيَّ شَيْئًا مِنْ قِرَاءَتِي؟ فَقَالَ أُبَيٌّ: أَنَا، تَرَكْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ آيَةَ كَذَا وَكَذَا . فَقَالَ: لَقَدْ عَلِمْتُ أَنَّهُ إِنْ كَانَ فِي الْقَوْمِ أَحَدٌ يَعْلَمُ ذَلِكَ فَإِنَّكَ هُوَ " .
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا عَفَّانُ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ . . . فَذَكَرَ مِثْلَ حَدِيثِ ابْنِ أَبِي عُمَرَ .
وَرَوَاهُ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ: ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ جَارُودِ بْنِ أَبِي سَبْرَةَ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ "أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى بِالنَّاسِ فَتَرَكَ آيَةً . . . " فَذَكَرَهُ .
هَذَا حَدِيثٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ .
ترجمہ

جارود بن ابی سبرہ رحمہ اللہ سے (اور عبد بن حمید کی روایت میں ان سے بواسطہ سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ) روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے ایک دن لوگوں کو نماز پڑھائی تو (دورانِ تلاوت) ایک آیت چھوڑ دی، جب آپ ﷺ نماز سے فارغ ہوئے تو دریافت فرمایا: ”تم میں سے کس نے میری قرات میں ہونے والی کسی کمی کو محسوس کیا ہے؟“ سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”میں نے (محسوس کیا ہے)، اے اللہ کے رسول! آپ نے فلاں فلاں آیت چھوڑ دی تھی“، اس پر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میں جانتا تھا کہ اگر قوم میں کوئی ایسا شخص ہے جو اس بات کو جان لے گا تو وہ یقیناً تم ہی ہو“، اس روایت کو امام ابو بکر بن ابی شیبہ اور عبد بن حمید نے بھی اپنی اپنی سندوں سے روایت کیا ہے اور اس حدیث کے تمام راوی ثقہ اور قابلِ اعتماد ہیں۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الإمامة / حدیث: 1063
درجۂ حدیث محدثین: رجاله ثقات
تخریج حدیث «هذا حديث رجاله ثقات»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 20774، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 2353»