إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الإمامة— امامت کا بیان۔
باب الفتح على الإمام باب: امام کو لقمہ دینے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1061
قَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُيَسَّرٍ أَبُو سَعْدٍ الصَّغَانِيُّ ، ثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - : "مِنَ السُّنَّةِ أَنْ تَفْتَحَ عَلَى الْإِمَامِ إِذَا اسْتَطْعَمَكَ، قُلْتُ لِأَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ: مَا اسْتِطْعَامُ الْإِمَامِ؟ قَالَ: إِذَا سَكَتَ " .
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ فِي سُنَنِهِ مِنْ طَرِيقِ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ: (لَا تَفْتَحْ عَلَى الْإِمَامِ فِي الصَّلَاةِ " .ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”سنت یہ ہے کہ جب امام تم سے (قرآت کے دوران) لقمہ طلب کرے تو تم اسے لقمہ دو (یعنی اسے بتلاؤ)“؛ (راوی کہتے ہیں کہ) میں نے ابوعبدالرحمن سے پوچھا کہ امام کا لقمہ طلب کرنا کیا ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا: ”جب وہ (قرآت میں کہیں اٹک کر) خاموش ہو جائے“، نیز امام ابوداؤد نے اپنی سنن میں ابواسحاق کے طریق سے، حارث سے اور انہوں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”نماز میں امام کو لقمہ نہ دو“۔