❮
❯
حدیث نمبر: 1046
قَالَ مُسَدَّدٌ : ثَنَا يَحْيَى ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُبَيْدٍ، حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ رَبِيعَةَ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ نَضْلَةَ قَالَ: "صَحِبْتُ اثْنَا عَشَرَ رَاكِبًا كُلُّهُمْ قَدْ صَحِبَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَيْرِي، فَحَضَرَتِ الصَّلَاةُ فَتَدَافَعُوا، فَتَقَدَّمَ رَجُلٌ مِنْهُمْ فَصَلَّى بِهِمْ أَرْبَعًا، فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ لَهُ سَلْمَانُ: نِصْفُ الْمَرْبُوعَةِ، نَحْنُ إِلَى التَّخْفِيفِ أَفْقَرُ! فَقَالَ: يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ، تَقَدَّمْ فَصَلِّ بِنَا . فَقَالَ: أَنْتُمْ بَنُو إِسْمَاعِيلَ الْأَئِمَةُ وَنَحْنُ الْوُزَرَاءُ " .
ترجمہ

ربیع بن نضلہ بیان کرتے ہیں کہ ”میں بارہ سواروں کی معیت میں تھا جن میں میرے سوا سبھی رسول اللہ ﷺ کی صحبت سے فیض یاب تھے، جب نماز کا وقت ہوا تو وہ ایک دوسرے کو (امامت کے لیے) آگے کرنے لگے، چنانچہ ان میں سے ایک صاحب نے آگے بڑھ کر انہیں چار رکعات پڑھائیں، جب وہ نماز مکمل کر چکے تو سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا: ”چار رکعات والی نماز کا نصف (پڑھنا چاہیے تھا)، ہمیں تو تخفیف کی زیادہ ضرورت تھی!“، ان صاحب نے عرض کی: ”اے ابو عبداللہ! (اگر ایسا ہے تو) آپ آگے تشریف لائیں اور ہمیں نماز پڑھائیں“، اس پر سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: ”تم بنو اسماعیل ہی ائمہ (پیشوا) ہو اور ہم تو تمہارے وزیر (معاون) ہیں“۔“

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الإمامة / حدیث: 1046
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، موقوف؛ إسناده ضعيف؛ لجهالة الربيع بن نضلة
تخریج حدیث «الربيع بن نضلة: لم يرو عنه غير علي بن ربيعة فهو مجهول (محقق المطالب العالية ٥/٨٠)؛ سعيد بن عبيد الطائي وعلي بن ربيعة: ثقتان»
«أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2676، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 14253، وأخرجه سنن سعيد بن منصور برقم: 10، 1032، 874»