إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المساجد— مساجد کا بیان۔
باب النهي عن اتخاذ القبور مساجد باب: قبروں کو سجدہ گاہ بنانے کی ممانعت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1037
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ شَقِيقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "إِنَّ مِنْ شِرَارِ النَّاسِ مَنْ تُدْرِكُهُ السَّاعَةُ وَهُمْ أَحْيَاءٌ، وَمَنْ يَتَّخِذُ الْقُبُورَ مَسَاجِدَ"
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، ثَنَا زَائِدَةُ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ أَبِي النُّجُودِ . . . فَذَكَرَهُ .ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ ”یقیناً بدترین لوگوں میں وہ لوگ شامل ہیں جن کی زندگی ہی میں ان پر قیامت برپا ہو جائے گی اور وہ لوگ بھی جو قبروں کو سجدہ گاہ (مسجد) بنا لیتے ہیں“، اس روایت کو امام ابویعلیٰ موصلی نے بھی اپنی سند کے ساتھ اسی مفہوم میں نقل کیا ہے۔