إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المساجد— مساجد کا بیان۔
باب النهي عن اتخاذ القبور مساجد باب: قبروں کو سجدہ گاہ بنانے کی ممانعت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1036
قَالَ مُسَدَّدٌ : وَثَنَا يَحْيَى ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنِي إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي حَكِيمٍ - كَاتِبُ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ - أَنَّهُ سَمِعَ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَرَضِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ: "قَاتَلَ اللَّهُ الْيَهُودَ وَالنَّصَارَى اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ مَسَاجِدَ، لَا يَبْقَى دِينَانِ بِأَرْضِ الْعَرَبِ " .ترجمہ
عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے اس مرضِ وفات میں جس میں آپ ﷺ کا وصال ہوا، ارشاد فرمایا: «قَاتَلَ اللَّهُ الْيَهُودَ وَالنَّصَارَى اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ مَسَاجِدَ» ”اللہ تعالیٰ یہودیوں اور نصرانیوں کو غارت کرے کہ انہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو سجدہ گاہیں بنا لیا“، نیز آپ ﷺ نے یہ بھی فرمایا: «لَا يَبْقَى دِينَانِ بِأَرْضِ الْعَرَبِ» ”اب سرزمینِ عرب میں دو دین (ایک ساتھ) باقی نہیں رہیں گے۔“