إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المساجد— مساجد کا بیان۔
باب النهي عن اتخاذ القبور مساجد باب: قبروں کو سجدہ گاہ بنانے کی ممانعت کا بیان۔
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : وَثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ، ثَنَا جَعْفَرُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ - مِنْ وَلَدِ ذِي الْجَنَاحَيْنِ - حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ "أَنَّهُ رَأَى رَجُلًا يَجِيءُ إِلَى فُرْجَةٍ كَانَتْ عِنْدَ قَبْرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَدْخُلُ فِيهَا فَيَدْعُو، فَدَعَاهُ فَقَالَ: أَلَا أُحَدِّثُكَ حَدِيثًا سَمِعْتُهُ مِنْ أَبِي، عَنْ جَدِّي، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَتَّخِذُوا قَبْرِي عِيدًا، وَلَا بُيُوتَكُمْ قُبُورًا، وَصَلُّوا عَلَيَّ؛ فَإِنَّ صَلَاتَكُمْ وَتَسْلِيمَكُمْ يَبْلُغُنِي حَيْثُمَا كُنْتُمْ " .
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ . . . فَذَكَرَهُ .علی بن الحسین (زین العابدین) رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے ایک شخص کو دیکھا جو رسول اللہ ﷺ کی قبرِ انور کے پاس ایک شگاف کی طرف آتا، وہاں داخل ہوتا اور دعا مانگتا تھا، تو انہوں نے اسے بلا کر فرمایا: ”کیا میں تمہیں وہ حدیث نہ سناؤں جو میں نے اپنے والد (سیدنا حسین رضی اللہ عنہ) سے، انہوں نے میرے دادا (سیدنا علی رضی اللہ عنہ) سے اور انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے سنی ہے کہ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میری قبر کو میلہ گاہ نہ بناؤ، اور نہ ہی اپنے گھروں کو قبرستان بناؤ، اور مجھ پر درود بھیجا کرو؛ کیونکہ تمہارا درود اور تمہارا سلام مجھ تک پہنچ جاتا ہے تم جہاں کہیں بھی ہو“۔“ اس روایت کو امام ابو یعلیٰ موصلی نے بھی ابوبکر بن ابی شیبہ کے طریق سے بیان کیا ہے۔